فیس بک کو Isis کا اکاؤنٹ بحال کر کے معافی مانگنا ہی پڑی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 25 نومبر 2015 21:41

فیس بک کو Isis کا اکاؤنٹ بحال کر کے معافی مانگنا ہی پڑی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر۔2015ء) فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نے غلطی سے ایک صارف آئیسس انچالی (Isis Anchalee) کا اکاؤنٹ ڈس ایبل کر دیا تھا تاہم بعد میں اسے بحال کر دیا گیا۔ آئیسس نچالی کا کہنا ہے کہ فیس بک نے اس کے نام کو انتہاء پسند تنظیم داعش کا اکاؤنٹ سمجھ کر بلاک کیا۔ انچالی سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی سافٹ وئیر ڈویلپر ہے۔

اس نے جب اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونے کی کوشش کی تو اسے بتایا گیا کہ اس کا اکاؤنٹ ڈس ایبل کر دیا گیا ہے۔انچالی نے فیس بک کے ٹوئٹر پیج (@facebook) پر لکھا کہ اس کا اکاؤنٹ کیوں بند کیا گیا ہے جبکہ میرا اصل نام ہی آئیسس ا نچالی ہے۔انچالی کا کہنا ہے کہ اس نے اکاؤنٹ بحال کرانے کے لیے فیس بک کو تین بار اپنی معلومات بھجوائیں۔انچالی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس نے فیس بک کو اپنے پاسپورٹ کی تصاویر بھی بھیجی مگر فیس بک نے صرف پاسپورٹ پر اس کا اکاؤنٹ بحال نہیں کیا تاہم بعد میں فیس بک کے ایک ریسرچر نے انچالی کےفیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ اسکا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا غلطی سے ہوا ہے، جس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔ فیس بک پر درجنوں صارفین ایسے ہیں جن کا نام آئیسس ہے۔ آئیسس قدیم مصریوں کی ایک دیوی کا نام ہے جو صحت، شادی اور ذہانت کی دیوی سمجھی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :