پاکستانی نژاد برطانوی مسلم نوجوان 2018 میں خلا کی سیر کرے گا، بالکل مفت

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 25 نومبر 2015 21:41

پاکستانی نژاد برطانوی مسلم نوجوان  2018 میں خلا کی سیر کرے گا، بالکل مفت

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر۔2015ء) ایک پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان حسین منور ون ینگ ورلڈ رائزنگ سٹار ایوارڈ جیتنے کے بعد 2018 میں خلا کی سیر کرنے جائے گا۔ 24 سالہ حسین منور نے سالانہ ون ینگ ورلڈ کانفرنس کے موقع پر اپنا انعام وصول کیا ، جس کےتحت وہ 2018 میں زمین کے بیرونی مدار میں خلا کی سیر کرے گا۔ حسین منور نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ وہ پرائی مارک ، سینسبری میں کام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اس نے بتایا کہ وہ پہلا برطانوی مسلمان اور پہلا پاکستانی ہے جو خلا میں جائے گا۔ حسین منور کو یہ انعام اس ویڈیو پر دیا گیا ہے ، جس میں اس نے اپنے فلاحی کام اور دنیا میں دماغی امراض کے لیے جدوجہد کے بارے میں بتایا ہے۔اس ویڈیو میں اس نے بار بار بتایا کہ میرا نام حسین ہے اور میرا مسئلہ یہ ہےکہ میں بہت زیادہ پرواہ کرتا ہوں۔ انعام وصول کرنے کی تقریب میں حسین نے کہا کہ میرا نام نام حسین ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں۔ اس نے دنیا کے مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ سب مسلمان دہشت گردی کے خلاف ہیں۔