Live Updates

وزیر خزانہ سے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی اہم ملاقات، ملکی معاشی صورتحال و دیگر اہم امور پر بات چیت

ملاقا ت میں اسد عمر کے بھائی اور وزیرمملکت ڈاکٹر زبیر عمر کا خصوصی طور پر تذکرہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ بل سے متعلق بھی اسد عمر کو اعتماد میں لیا

بدھ 25 نومبر 2015 21:43

وزیر خزانہ سے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی اہم ملاقات، ملکی معاشی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال و دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر اسد عمر کے بھائی اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین وزیرمملکت ڈاکٹر زبیر عمر کا بھی خصوصی طور پر تذکرہ ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران جب وزیراعظم نواز شریف ایوان سے چلے گئے تو اسد عمر نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے کچھ دیر تک اہم ملاقات کی، ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ بل سے متعلق بھی اسد عمر کو اعتماد میں لیا، اس موقع پر اسد عمر کے بھائی اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین وزیر خزانہ کے دست راست ڈاکٹر زبیر عمر کا بھی خصوصی ذکر ہوا، اور وزیر خزانہ نے ڈاکٹر زبیر کی کارکردگی کی بھی تعریف کی، جس پر اسد عمر مسکراتے رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات