رینجرز کا کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن ،کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7دہشتگرد اورایم کیو ایم کے 10کارکنان گرفتار

بدھ 25 نومبر 2015 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سندھ رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7دہشت گردوں جبکہ ایم کیو ایم کے 10سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں سلطان آباد ،پیپری اور سٹی ریلوے کالونی میں کارروائی کی۔

جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ اس دوران سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے 10سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا،رینجرز نے گرفتارہونے والے دہشت گردو ں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ او ر بارود بھی برآمد کیا ہے۔