ون ڈے سیریز سے اعتماد بڑھا ہے،این مورگن

بدھ 25 نومبر 2015 22:25

ون ڈے سیریز سے اعتماد بڑھا ہے،این مورگن

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے سیکیورٹی دی تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے جائیں گے، اصل خوشی اس وقت ہوگی جب بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلے گی ،کھیل اور سیاست کو الگ الگ ہو نا چاہیے جبکہ انگلش کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان مضبوط مخالف ہے،پاکستان کے خلاف بہترین کھیل کامظاہرہ کریں گے،ون ڈے سیریز سے اعتماد بڑھا ہے۔

وہ بدھ کو یہاں دبئی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ٹرافی کی تقریب رونمائی اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی بورڈ نے اجازت دی تو بھارت کے ساتھ سریز کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سریز میں جیت کیلئے پر عزم ہیں ،نئے اور تجربہ کار کھلاڑی ٹیم میں موجود ہیں اس لئے سب کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لئے وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔شاہد آفریدی سے جب ان کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ سیخ پا ہو گئے اور برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوال اچھا نہیں ہے اس لئے جواب نہیں دوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان مضبوط مخالف ہے،ہم پاکستان کے خلاف بہترین کھیل کامظاہرہ کریں گے،موجودہ کنڈیشن سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا، نئے تجربہ کار کھلاڑی ٹیم میں موجود ہیں سب کو کھیل کا موقع فراہم کر کے سیریز کامیاب بنائیں گے، ون ڈے سیریز سے اعتماد بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :