کینیا میں کرپشن پر 5 وزارء برطرف

بدھ 25 نومبر 2015 22:45

کینیا میں کرپشن پر 5 وزارء برطرف

نیروبی ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) کینیا کے صدر اوہورو کینیاتا نے کرپشن سکینڈلز میں ملوث 5 وزارء کو برطرف کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا میں بدعنوانی پر تنقید میں حالیہ عرصہ میں اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر حکومت کرپشن پر قابو پانے کیلئے کئی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صدر اوہورو کینیاتا نے بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا ہے اور کرپشن سکینڈلز میں ملوث 5 وزراء کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ ایک وزیر نے اپنی وزارت میں اخراجات میں خورد برد کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مستعفی ہونے والے وزیر نے ایک ٹیلی ویژن 17 ہزار600 ڈالر اور 20 بال پوائنٹس کے باکس 85 ڈالر فی باکس کے حساب سے خریدے۔ رپورٹ کے مطابق جن وزراء کو عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے ان میں وزیر زراعت ، توانائی، لیبر، لینڈز اینڈ ٹرانسپورٹ کے وزراء شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :