روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 350 روپے اور 5 ہزار 734 روپے پر مستحکم

بدھ 25 نومبر 2015 23:04

کراچی ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بدھ کو روئی کی فصل 2015-16ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 350 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 5 ہزار 734 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 485 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 879 روپے پر بند ہوئے۔