لاہور ریلوے اسٹیشن پر موجود خاتون پولیس اہلکار کی تصویر نے بھارت میں دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 00:02

لاہور ریلوے اسٹیشن پر موجود خاتون پولیس اہلکار کی تصویر نے بھارت میں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) لاہور ریلوے اسٹیشن پر موجود خاتون پولیس اہلکار کی تصویر نے بھارت میں دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک ریلوے اسٹیشن پر موجود خاتون پولیس اہلکار کی تصویر نے بھارت میں دھوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ خاتون پولیس اہلکار بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد پر ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی کیلئے موجود ہیں۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر اس تصویر نے خوب پذیرائی حاصل کی ہے۔ بھارتی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس تصویر کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں تو بتایا جاتا ہے کہ پاکستان ایک مذہبی انتہاء پسند ملک ہے جہاں عورتوں کو بالکل کوئی آزادی حاصل نہیں ہے۔ تاہم خاتون پولیس اہلکار کی یہ تصویر کوئی اور ہی کہانی بتا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :