بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے ’’بگ تھری ‘‘ کی مخالفت کردی
جمعرات 26 نومبر 2015 11:27
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے چیئر مین اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کے صدر ششانک منوہر نے ’’بگ تھری ‘‘ کی مخالفت کردی ہے ۔
(جاری ہے)
دبئی میں آئی سی سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں بے شمار خرابیاں موجود ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے ،ضروری نہیں ہے کہ عالمی کرکٹ کے مالی معاملات کی باگ دوڑ محض تین کرکٹ بورڈ زکے ہاتھ میں رہے بلکہ کوئی بھی یہ معاملات چلانے کا اہل ہوسکتا ہے،آئی سی سی کو معاملات چلانے کے لیے بہترین شخص کا انتخاب کرنا چاہیئے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس آئی سی سی کے قوانین میں ترمیم کر کے بگ تھری کا فارمولا پیش کیا گیا تھا جس کے بعد سری نواسن کو آئی سی سی کا پہلا چیرمین مقرر کیا گیا تھا۔ سری نواسن نے بگ تھری کے قیام میں بہت قلیدی کرداد ادا کیا تھا جس سے کرکٹ کا بڑا معاوضہ اور تمام تر فیصلے یہ تینوں ممالک ہی کرتے ہیں تاہم مقاصد میں ناکامی کے بعد بھارت نے سری نواسن کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ ششانک منوہر کو بی سی سی آئی کا نیا صدر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے گزشتہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی کے چیرمین کی ذمہ داریاں سنھالی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.