گلابی گیند ، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کل نیا باب رقم ہو گا

جمعرات 26 نومبر 2015 11:39

گلابی گیند ، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کل نیا باب رقم ہو گا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 27 نومبر کو کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے بے تاب ہیں ۔ دونوں جانب کے بلے باز سکور کے انبار لگانا چاہتے ہیں تو باولرز بھی گلابی رنگ کی گیند سے سوئنگ کرنے کے لیے پر جوش ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے قبل گلابی گیند سے پریکٹس بھی کی ۔ تاریخی ٹیسٹ میچ کا آغاز صبح کی بجائے دوپہر کے اوقات میں ہو گا اور کھلاڑی لنچ کی بجائے ڈنر کا وقفہ کریں گے ۔ آئی سی سی ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ کے انعقاد کے لیے کئی سال سے کوششوں میں مصروف ہے ۔ دوسری جانب کرکٹ ماہرین کے مطابق ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کا انحصار نئے گلابی رنگ کے کوکا بورا گیند کی ساخت پر ہے ۔ واضح رہے کہ ماضی میں آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں پنک بال کے تجرباتی استعمال سے چند مسائل کا سامنا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :