فلم ”مور“ آسکرایوارڈ کی ” فارن فیچرفلم “ کیٹگری کے لیے نامز

جمعرات 26 نومبر 2015 12:00

فلم ”مور“ آسکرایوارڈ کی ” فارن فیچرفلم “ کیٹگری کے لیے نامز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) جدید ٹیکنالوجی سے ایک اہم موضوع پربنائی جانے والی فلم ”مور“ آسکرایوارڈ کی ” فارن فیچرفلم “ کیٹگری کے لیے نامزد ہوگئی۔فلم کے ڈائریکٹرجامی ہیں جب کہ فلم میں مرکزی کردارپاکستان کے ورسٹائل اداکارحمیدشیخ اورعبدالقادر نے ادا کیے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹرجامی اپنی فلم ”مور“ کی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے اس وقت بھارت میں ہیں اوراس کے بعد فلم کوآسٹریلیا اورامریکا میں ہونے والے فلم فیسٹیولزمیں بھی نمائش کے لیے لیجایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حمید شیخ نے کہا کہ یہ ہر پاکستانی اورخاص طورپرشوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہماری فلم آسکرایوارڈزکی فارن فیچرفلم کیٹگری میں نامزد ہوئی ۔ اس کے علاوہ بھی ہماری فلم کو دنیا میں مختلف فیسٹیولز میں نمائش کے لیے پیش کیاجارہا ہے اوراس فلم کوزبردست رسپانس مل رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی، عکسبندی اورتکنیکی کام بہت جاندارہے اوراس فلم کوہرلحاظ سے بین الاقوامی معیار کے مطابق کہا جاسکتا ہے۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ آسکرایوارڈز میں ہماری فلم کواچھارسپانس ملے گا۔

متعلقہ عنوان :