مریم علی حسین کو پاکستان کے بعد بالی ووڈ فلم بھی مل گئی

جمعرات 26 نومبر 2015 12:00

مریم علی حسین کو پاکستان کے بعد بالی ووڈ فلم بھی مل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) مریم علی حسین کو پاکستان کے بعد بالی ووڈ فلم بھی مل گئی۔معروف مصنف اورہدایتکارناصر ادیب نے اپنی فلم ”بریکنگ نیوز“ میں مرکزی کردار میں سائن کیا ہے جب کہ بالی ووڈ کی جانب سے فلم سائن ہوچکی ہے۔فلم کانام اور کاسٹ میں شامل فنکاروں کے نام جلد ہی منظر عام پرلائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں مریم علی حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔

مختلف پروگراموں میں ڈانس پرفارمنسز اور خصوصاً ’ ’خبردار، نقالوں سے ہوشیار“ کا حصہ بن کرایک منفرد پہچان ملی۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے ایک طرف پاکستانی فلم میں کام کی آفرہوئی تو دوسری جانب بالی ووڈسے بھی مجھے مرکزی کردارمیں فلم کے لیے سائن کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام معاملات طے پاچکے ہیں، لیکن اس حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کرنا، فلم پروڈکشن کمپنی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے کافی آفرزہوچکی ہیں جب کہ 2بالی ووڈ فلمیں اسکرپٹ پسند نہ آنے اور بولڈ مناظر کی وجہ سے پہلے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ کسی ایسے پروجیکٹ کی تلاش میں تھی جس میں کام کرکے مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔مریم علی نے بتایا کہ نئی فلم انڈرورلڈ مافیا پربنائی جائے گی اور یہ ایکشن فلم ہو گی۔ جہاں تک فلم کے میوزک کی بات ہے توبالی ووڈ فلموں کی کامیابی میں ہمیشہ ہی میوزک اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے اس فلم کے میوزک پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ مریم علی حسین نے مزید بتایاکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے فٹنس پرخاص توجہ دے رہی ہوں جب کہ رقص کی تربیت کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :