اداکارہ میرا نے دریا دلی کی مثال قائم کر دی

عامر خان کو اپنا فارم ہاؤس تحفے میں دے رہی ہوں، میرا

جمعرات 26 نومبر 2015 12:06

اداکارہ میرا نے دریا دلی کی مثال قائم کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) بھارت میں عامرخان پر تنقید کیا ہوئی،اسکینڈل کوئین میرا بھی میدان میں آگئیں،دریا دلی کی مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی انتہاپسندوں کا دل چھوٹا ہے تو کیا ہوا، میرا جی کا دل تو بہت بڑا ہے، کبھی ضرورت مندوں کی ڈالرز سے مدد کرتی ہیں تو کبھی اپنے ہی انداز میں آٹوگراف دیتی ہیں۔دریا دل میرا جی نیسوشل میڈیا پر ”پی کے“کے نام اپنی گلابی انگریزی میں پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا لاہور میں تعمیر نیا فارم ہاؤس عامر خان کو تحفے میں دے رہی ہیں۔انہوں نے عامرخان سے یہ بھی کہا کہ آپ میری فیملی کی طرح ہیں،آپ جب بھی لاہور آئیں گے،میرے مہمان ہوں گے،میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :