شوکت علی نے بیٹے کے ہمراہ برطانیہ میں دھوم مچا دی

جمعرات 26 نومبر 2015 12:06

شوکت علی نے بیٹے کے ہمراہ برطانیہ میں دھوم مچا دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) معروف گلوکارشوکت علی نے اپنے صاحبزادے محسن شوکت کے ہمراہ برطانیہ میں منعقدہ پروگراموں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء کوجھومنے پرمجبورکردیا۔ لندن، برمنگھم اورمانچسٹرمیں ہونے والے تینوں پروگراموں میں جہاں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی، وہیں سکھ برادری نے بھی بھرپورشرکت کی اورفرمائشی گیت سنتے ہوئے خوب بھنگڑے ڈالے۔

دوسری جانب برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکارسکھشیندر شندا اوربلویندرسفری نے شوکت علی سے ملاقات کے دوران انھیں پنجابی لوک گائیکی کا ’سمراٹ ‘ قراردیدیا۔ شوکت علی نے بتایا کہ میں نے اپنے جوانی کے دورمیں بھی ایسا رسپانس نہیں دیکھا، جیسا اس مرتبہ ملا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی نے جس طرح سے مجھے ویلکم کیا اورمیرے گیتوں پررقص کیا، اس کو دیکھ کرمیری آنکھیں نم ہوگئیں۔

انھوں نے بتایاکہ میرے بیٹے محسن شوکت اورامیرعلی بھی اس موقع پرموجود تھے اورہم نے مل کردیارغیرمیں بسنے والوں کو جھومنے کا ایک ایسا موقع فراہم کیا ، جس کووہ بھی مدتوں یادرکھیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ برطانیہ میں دورے کے دوران جہاں نئے پرستاروں سے ملاقات ہوئی۔ وہیں بہت سے چاہنے والوں نے پرتکلف کھانوں سے دعوتوں کا اہتمام کیا۔ یہ سب اللہ کی مہربانی ہی ہے کہ مجھ جیسے معمولی سے فنکارکو لوگ اس قدر پیارکرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :