فلم’ ’باجی راوٴ مستانی“ کو اپنی ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا

جمعرات 26 نومبر 2015 12:12

فلم’ ’باجی راوٴ مستانی“ کو اپنی ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)بالی ووڈ کامیاب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم’ ’باجی راوٴ مستانی“ کو اپنی ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق ہندوستان کی ایک این جی او کے صدر ہیمنت پٹیل کی جانب سے پونے کی عدالت میں فلم کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وکیل واجد خان کے مطابق این جی او نے فلم میں باجی راوٴ اور ان کی دونوں بیویوں کاشی بائی اور مستانی کے کردار کی غلط انداز میں عکاسی کا الزام عائد کرتے ہوئے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ’باجی راوٴ مستانی‘ میں پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون پر فلمایا ہوا گانا ’پنگا‘ بھی غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’پنگا‘ گانا مراٹھی ثقافت کی پہنچان ہے لیکن فلم میں اس گانے کو آئٹم سانگ کی طرح پیش کیا گیا ہے۔اس درخواست میں فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ساتھ دونوں اداکاراوٴں دپیکا اور پریانکا کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔