یورو فٹبال چیمپئن شپ ، آرگنائزرز کا عوامی مقامات پراسکرینیں نصب کرنیکافیصلہ

جمعرات 26 نومبر 2015 12:14

یورو فٹبال چیمپئن شپ ، آرگنائزرز کا عوامی مقامات پراسکرینیں نصب کرنیکافیصلہ

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) یورو 2016ء کے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ مداحوں کو عوامی مقامات پر بڑی سکرینوں پر میچز دیکھنے کے مواقع دیئے جائیں گے ۔ یورپین فٹ بال چیمپئن شپ 2016ء کے آرگنائزرز نے امید ظاہر کی ہے کہ مداح عوامی مقامات پر بڑی اسکرینوں میں ٹورنامنٹ کے میچز دیکھ سکیں گے ۔ ٹورنامنٹ 10 جون سے 10 جولائی تک فرانس میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔

(جاری ہے)

رواں ماہ پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد پورا یورپ سیکیورٹی خدشات سے دوچار ہے، حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ فرانس کے وزیر کھیل پیٹرک کینر نے کہا کہ ہم نے فرانس کے لوگوں اور غیرملکیوں کو بتا دیا ہے کہ فین زونز سمیت تمام جگہوں کو کنٹرول کر لیا گیا ہے اس لئے مداحوں کو آئندہ برس شیڈول یورپین چیمپئن شپ کے میچز عوامی مقامات پر بڑی سکرینوں پر دیکھنے کو ملیں گے ۔ فون زون کو ایفل ٹاور کے نیچے چیمپس ڈی مارز کے نیچے واقع کیا جائے گا جس میں ایک لاکھ بیس ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی ۔