آئی سی سی کا خواتین امپائرز کو میدان میں اتارنے کا اعلان

جمعرات 26 نومبر 2015 12:20

آئی سی سی کا خواتین امپائرز کو میدان میں اتارنے کا اعلان

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) آئی سی سی نے پہلی بار کرکٹ میچز کی امپائرنگ کیلئے چار خواتین امپائر میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے ، تھائی لینڈ میں 28 نومبر سے ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں خواتین امپائرز اپنے فرائض انجام دیں گئیں ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 28 نومبر سے 5 دسمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلنے والے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر 2015ء کیلئے خواتین امپائرز فرائض انجام دیں گے ، یہ پہلی بار ہے کہ آئی سی سی کے تحت ہونے والے میچز میں کوئی خاتون امپائرنگ کریں گی ۔

چارون خواتین میں نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس، آسڑیلیا کی کلیئر پولوسک، انگلینڈ کی سیئو ریڈفرن اور ویسٹ انڈیز کی جیکولین ویلیمز شامل ہیں ، چاروں امپائر بنگلادیش، چین، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، پاپا نیو گینی، سکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے آٹھ کوالیفائر راؤنڈز میں فرائض انجام دیں گئیں ۔