پاکستان ، بھارت کی ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں کھیلے جانے کا امکان

جمعرات 26 نومبر 2015 12:42

پاکستان ، بھارت کی ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں کھیلے جانے کا امکان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق انگلش بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے سیریز کی انگلینڈ میں میزبانی کی پیشکش کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سیریز دو مرحلوں میں کھیلے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محدود اوورز کا حصہ اس سال سری لنکا جب کہ ٹیسٹ سیریز آئندہ سال انگلینڈ میں کھیلی جا سکتی ہے ۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے شہر یار خان اور ششانک منوہر کی دبئی ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان سیریز سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ انڈین میڈیا کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ 2017ء میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک مکمل سیریز بھی کھیلی جائے گی ۔