شیو سینا اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئی،عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے کا انعام رکھ دیا

شیو سینا کا ساتھ دینے بی جے پی بھی عامر خان کے خلاف میدان میں کو د پڑی

جمعرات 26 نومبر 2015 12:47

شیو سینا اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آئی،عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک ..

لدھیانہ،نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا ہمیشہ کی طرح اپنی بھونڈی حرکتوں سے باز نہ آئی سپر سٹار عامر خان کی محالفت میں بد احلاقی کی انتہا کر دی، عامر خان کو تھپڑ مارنے والوں کے لیے 1لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان جو ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کی عکس بندی کے لیے لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں ٹھرے ہوئے ہیں۔

بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم نے دہلی اور لدھیانہ میں پوسٹر لگوا دیئے جو شخص عامر خان کو تھپڑ مارے گا اسے ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔دوسری طرف بی جے پی کی حکومت انتہا پسندی کو کم کرنے کی بجائے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کا ساتھ دینے میدان میں اتر آئی ہے۔

(جاری ہے)

بی جے پی کے رہنما وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان کو دلت رہنما ڈاکٹر امبیدکر سے سبق سیکھنا چاہیئے ،امبید کر نے اتنی مشکلات کے باوجود بھارت کے خلاف ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

بھارتی لوگ سبھا میں عامر خان کے خلاف وزیر داخلہ کے بیان پر رد عمل اسمبلی سے باہر چلے گئے،بی جے پی حکومت کے اسپیکر لوک سبھا کی ارکان کو صبر کرنے کی ہدایت کے باوجود ہندو انتہا پسند تنظیم کی پشت پناہی کرنے والی پارٹی بی جے پی کے ارکان کا لوک سبھا میں شور شرابہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :