آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل شروع ہوگا

جمعرات 26 نومبر 2015 13:10

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل شروع ہوگا

ایڈیلیڈ ۔ 26 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی ایک 138 سالہ تاریخ میں یہ پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے جو کینگروز اور کیویز کے درمیان ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا جس میں گلابی رنگ کی گیند استعمال کی جائیگی سابق ٹیسٹ کرکٹرز گلابی گیند کے ساتھ نائٹ ٹیسٹ میچ کو ایک اہم قدم کے طورپر دیکھ رہے ہیں۔

میزبان ٹیم آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بلیک کیپس کو 208 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی جبکہ پرتھ میں کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔