بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

جمعرات 26 نومبر 2015 13:10

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

ڈھاکہ ۔ 26 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کل جمعہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں آج جمعہ کو پہلا میچ کومیلاوکٹورینز اور رنگپور رائیڈرزکے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں سلہٹ سپر سٹارزاور ڈھاکہ ڈائنامائٹسکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وی کنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور برایسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا۔