پاکستان ، بھارت سیریز کی میزبانی بڑا اعزاز ہوگا ، کرکٹ سری لنکا
جمعرات 26 نومبر 2015 13:13
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) کرکٹ سری لنکا کا کہنا ہے کہ پاک،بھارت سیریز کی میزبانی بڑا اعزاز ہوگا ۔ پڑوسی ممالک کی سیریز مالی فوائد کیلئے نہیں جذبہ خیرسگالی کے تحت کریں گے ۔ سیریز کے باقاعدہ اعلان کے بعد وینیوز اور دیگر تفصیلات طے کی جائیں گی ۔ سری لنکا کرکٹ پاکستان اوربھارت کی سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔
(جاری ہے)
ایس ایل سی عبوری کمیٹی کے سیکریٹری پرکاش شیفٹر کا کہنا ہے کہ سیریز کی میزبانی مالی فوائد کیلئے نہیں جذبہ خیرسگالی کے تحت کریں گے ۔
آمدنی حاصل کرنے کے اور بھی بہت سے ذرائع ہمارے پاس موجود ہیں ۔ دوپڑوسی ممالک کے روابط کی بحالی مالی مفادات سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک،بھارت کرکٹ روابط کی بحالی میں محض سہولت کار کاکردار ادا کریں گے ۔ ایشین کرکٹ سپر پاورز کے سری لنکا میں کھیلنے سے یہاں کھیل اور سیاحت کوفروغ ملے گا ۔ ہمیں اب تک پاکستان اوربھارت نے تحریری طور پر نہیں صرف زبانی آگاہ کیا ہے ۔ سیریز کے باضابطہ اعلان کے بعد وینیوز اور دیگر تفصیلات طے کرلی جائیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.