آئی سی سی اگلے آٹھ برسوں کے دوران 7 مستقل ممالک کے بورڈز کو 10،10 ملین ڈالرز ادا کریگی

جمعرات 26 نومبر 2015 13:16

آئی سی سی اگلے آٹھ برسوں کے دوران 7 مستقل ممالک کے بورڈز کو 10،10 ملین ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ کرکٹ فنڈز کے طور پر سات مستقل ممالک کے بورڈز کو آئندہ آٹھ برس کے دوران 10،10 ملین ڈالرز ادا کرے گی، بی سی سی آئی، سی اے اور ای سی بی کے علاوہ دوسرے مستقل بورڈز کو سالانہ 1.25 ملین ڈالرز ملیں گے، ادائیگیوں کا باضابطہ آغاز آئندہ برس جنوری سے ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس بی سی سی آئی، سی اے اور ای سی بی حکام نے ملی بھگت سے بگ تھری بنا کر ٹیسٹ کرکٹ فنڈز کا اعلان کیا تھا۔ آئی سی سی کے پلانز کے مطابق جنوری کے شروع میں 6 لاکھ ڈالرز کی پہلی ادائیگی جاری کی جائے گی اس کے بعد جولائی میں سات چھوٹے ممبرز ممالک کو 6 لاکھ پچاس ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ فنڈز سے تمام ممالک کے بورڈز کو فائدہ ہو گا اور وہ ہوم ٹورز کے نقصانات بھی اسی سے پورا کر سکیں گے۔