یووراج سنگھ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کر لئے

جمعرات 26 نومبر 2015 13:18

یووراج سنگھ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کر لئے

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کر لئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے رانجی ٹرافی میں اترپردیش کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا رانجی ٹرافی میں اترپردیش کے خلاف میچ میں یووراج سنگھ پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تاہم 24 رنز بنا کر انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 8 ہزار رنزوں کے ہندسے کو عبور کیا۔ انہوں نے 124 میچز کی 198 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 24 شاندار سنچریاں اور 34 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں

متعلقہ عنوان :