سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ اور ورلڈ کپ،قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے پینٹینگولر ٹرائلز میچز کل شروع ہوں گے

جمعرات 26 نومبر 2015 13:18

سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ اور ورلڈ کپ،قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے پینٹینگولر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے پینٹینگولر ٹرائلز میچز کل جمعہ سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل جونیئرز سلیکشن کمیٹی کے اعلامیئے کے مطابق ٹرائلز میچز میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، فیڈرل، کے پی کے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کے اختتام پر سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں 20 کھلاڑی دو ہفتوں کے دورانیے پر مشتمل فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔