ٹیم میں ڈسپلن پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ملک ظہیراحمد

جمعرات 26 نومبر 2015 13:20

ٹیم میں ڈسپلن پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ملک ظہیراحمد

اٹک خورد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کا ایک اہم ہنگامی اجلاس کرکٹ کے ضلعی ہیڈ کوارٹراور ابھرتے ہوئے نوجوان سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک وچےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان کے دفتر دوکان نمبر K-30،کے بلاک نزد گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1اٹک شہر میں زیر صدارت بابائے کرکٹ ضلع اٹک وبانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی منعقد ہوا ،اجلاس میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ کی رواں سال2015ء کے پہلے ساڑھے 10ماہ 15نومبر2015ء تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، اس کے علاوہ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے چند نئے نو منتخب عہدیداران کو خوش آمدید(جی آیاں نوں) کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی گئی اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے نومنتخب عہدیداروں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا،اجلاس میں صدر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک و ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک کے روح رواں ملک ظہیر احمد ،چےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک وسابق صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ، چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک معروف سنےئر صحافی ندیم رضا خان ، وائس چےئرمین و نومنتخب کپتان یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک سر حاجی نصیر احمد آف پنجاب پولیس ، ابھرتے ہوئے نوجوان سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک وچےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان،نومنتخب چےئرمین ڈسپلن کمیٹی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک سید عمران عباس بخاری ،چیف پیٹرن یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ملک محمد راشد، پیٹرن خالد جمیل المعروف خالد بجلی،سنےئر نائب صدر شمشاد حسین اعوان ،نائب صدر شاویز عمر ،سیکرٹری بلال مشتاق،سیکرٹری مالیات محمد اویس ،

سیکرٹری اطلاعات ارسلا خان، پریس سیکرٹری عمر عبد الرحمان مانی، میڈیا ایڈوائیزر شان حیدر کاظمی ، منیجر عاشق حسین،یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک جونےئرٹیم کے نومنتخب کپتان نعمان اعجاز، چیف کوآرڈینیٹر پنجاب پریس کلب اسلام آباد سنےئر صحافی محمد فاروق خان اور پریس فوٹو گرافر اسد عباس بخاری کے علاوہ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے ،اجلاس میں ضلع اٹک کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت کرکٹ کے سابق کھلاڑی سید عمران عباس بخاری کو متفقہ طور پر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ڈسپلن کمیٹی کا چےئرمین منتخب کیا گیا ہے جبکہ پنجاب پولیس کے معروف سینئر کرکٹر وائس چےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کو متفقہ طور پر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی سنےئر ٹیم کا کپتان اور معروف نوجوان کرکٹر نعمان اعجاز کو یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی جونےئر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،اجلاس میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے نئے عہدیداران بننے پر انہیں خوش آمدید (جی آیاں نوں) کہتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی گئی اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے نومنتخب عہدیداران یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کو اپنے ہر قسم کے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بابائے کرکٹ اٹک و بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی اور صدر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک و ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک کے روح رواں ملک ظہیر احمدنے کہا کہ ٹیم میں ڈسپلن پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ کھیل کے دوران میدان میں اور میدان سے باہر بھی اپنے کرکٹ کلب کے ساتھ وفاداری کا عملی نمونہ پیش کریں تا کہ ہمارے اس کلب پر کسی کو کسی قسم کی بھی کوئی تنقید کرنے کا موقع نہ مل سکے -