پیپلز پارٹی کا دبئی میں اجلاس، سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا اصولی فیصلہ

جمعرات 26 نومبر 2015 13:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی نے سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور اضافے کا اصولی کا فیصلہ کر لیا جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سندھ کابینہ میں ردوبدل کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے فیصلوں کے مطابق منظور وسان سے محکمہ خوراک کا قلمدان واپس لینے اور نثار کھوڑو سے محکمہ اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد نثار کھوڑو صرف ایجوکیشن فار لٹریسی کے وزیر ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق مکیش کمار چاولہ کو اقلیتی امور کا اضافہ قلمدان دیا جائے گا اور ناصر شاہ کو محکمہ خوراک کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جام خان شورو کو محکمہ بلدیات کا قلمدان دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولا بخش چانڈیو کو مشیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ان تمام فیصلوں سے باضابطہ طور پر میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے اور تمام تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :