انضمام نے بھارت کیخلا ف ’’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ ‘‘آؤٹ دینے پر دیکھ لینے کی دھمکی دی :اسد رؤف
جمعرات 26 نومبر 2015 14:02
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) سابق پاکستان امپائر اسد رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ 2006ء میں انضمام الحق کو بھارت کے خلا ف ون ڈے میچ کے دوران’’ آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ ‘‘آؤٹ قرار دینے پر انہوں نے کہا تھا کہ ’’میں تمہیں دیکھ لوں گا ‘‘۔ اسد رؤف کے مطابق بھارت کے خلاف مذکورہ میچ میں انضمام الحق نے سری سانتھ کی گیند پر گیند مڈ آف کی جانب کھیلی اور کریز سے باہر قدم بڑھائے ،اسی دوران رائنا نے انہیں آؤٹ کرنے کے لیے گیند وکٹوں کی جانب پھینکی جو انہو ں نے مڈل آف دی بیٹ کھیلی جس پر بھارتی کھلاڑیوں نے آؤٹ کی اپیل کی ۔
اسد رؤف کے مطابق باؤلر اینڈ پر موجود سائمن ٹوفل نے ان سے پوچھا کہ کیا انضمام کریز سے باہر تھے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کریز سے بہت باہرتھے،سائمن ٹوفل نے ان سے مشورے کے بعد انضمام الحق کو ’’آبسرکٹنگ دی فیلڈ ‘‘ آؤٹ قرارد دیا جس پر انضمام ان کے پاس آئے اور کہا کہ ’’میں تمہیں دیکھ لوں گا‘‘۔(جاری ہے)
اسد رؤف کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں ایک میچ کے دوران جب انہوں نے محمد حفیظ کو 97کے انفرادی سکور پر آؤٹ قرار دیا تو انہوں نے قریب سے گزرتے ہوئے کہا کہ اسد بھائی آپ نے مجھے 97پر ایل بی ڈبلیو دیدیا ،میں نے انہیں جواب دیا کہ 97پر ایل بی ڈبلیو دینا منع تو نہیں ہے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.