اداکار یش پنڈت پر ساتھی ادکارہ کو بے آبرو کرنے کا الزام عائد

جمعرات 26 نومبر 2015 14:32

اداکار یش پنڈت پر ساتھی ادکارہ کو بے آبرو کرنے کا الزام عائد

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء)معروف بھارتی ٹیلی ویڑن اداکار یش پنڈت پر ساتھی اداکارہ و سابق محبوبہ کی طرف سے عزت لوٹنے کا لازام عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے اداکار یش پنڈت مشہوربھارتی ڈرامہ سیزیر کیوں کی ساس بھی کبھی بہو تھی میں اداکاری کر چکے ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون اداکارہ کی طرف سے درج کرائی جانے والی رپورٹ میں اداکار پر انھیں شادی کا جھانسہ دے کر آبرو ریزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یش پنڈت نے اپنے جوہو میں واقع اپارٹمنٹ میں انکے ساتھ متعدد بار جنسی ملاپ کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اب اداکا رکی طرف سے کیے شادی کے وعدے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ 28سالہ اداکارہ نے پولیس کو بتایا پہلے وہ اداکار سے شادی کے وعدے کو نبھانے کیلئے اسرار کرتی رہیں تاہم اداکار مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور وہ محض بدنامی کے خواف سے چپ رہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب وہ چپ نہیں رہیں گی اور اداکار کی عزت خاک میں ملا دیں گی۔واضح رہے اداکار کے خلاف ایف آئی درج کر لی گئی ہے تاہم تاحال کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کاکہنا ہے کہ یش پنڈت کے خلاف پولیس صرف اس کے خاندان کے اثر و رسوخ کی بنا پر عملی کاروائی کرنے سے کترا رہی ہے