یونیورسل پکچرز ہالی وڈ کا کامیاب ترین فلمساز ادارہ بن گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 14:39

یونیورسل پکچرز ہالی وڈ کا کامیاب ترین فلمساز ادارہ بن گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) ہالی وڈ میں رواں سال یونیورسل پکچرز کامیاب ترین فلمساز ادارہ قرار پایا جبکہ ”جراسک ورلڈ“ ڈیڑھ ارب ڈالر کما کر بلاک بسٹر فلم ٹھہری۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”فیوریس سیون“ نے بھی دنیا بھر کے سنیما گھروں سے ڈیڑھ ارب ڈالر سمیٹے۔ فلم ”ایوینجرز ایج آف الٹرون“ نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کمائے۔

ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”منی آنز“ نے دنیا بھر سے ایک ارب پندرہ کروڑ ڈالر کا بزنس کیا۔

(جاری ہے)

ایک اور اینی میشن فلم ”ان سائیڈ آوٹ“ نے ورلڈ مارکیٹ سے پچاسی کروڑ سمیٹے۔ ہالی وڈ ایکشن فلم ”مشن امپوسبل روگ نیشن“ اڑسٹھ کروڑ ڈالر کما کر بڑی فلموں میں شامل رہی۔ فلم ”ففٹی شیڈز آف گرے “ نے پچپن کروڑ ڈالر اپنے نام کیے۔جیمز بانڈ سیریز کی فلم ”سپیکٹر“ ریلیز کے ایک ماہ بعد تک سڑسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔ فلم ”سنڈریلا“ کے حصے میں چون کروڑبیس لاکھ ڈالر آئے۔ فلم ”آنٹ مین“ نے اکاون کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ ادھر سٹار وارز سیریز کی نئی فلم ”دی فورس اویکنز“ کی ریلیز سے قبل ہی پانچ کروڑ ڈالر کی ٹکٹیں آن لائن فروخت ہوچکی ہیں۔