پنجاب فوڈاتھاڑٹی کا حفظان صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروحت کرنے اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، متعدد کاروبری مراکز بند کر دیے

جمعرات 26 نومبر 2015 15:12

پنجاب فوڈاتھاڑٹی کا حفظان صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروحت کرنے اور بغیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) پنجاب فوڈاتھاڑٹی کا حفظان صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروحت کرنے اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،جس میں متعدد کاروبری مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھاڑٹی نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں کئی مقامات پر چھاپے مارے جس میں داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے آؤٹ فال روڈ پر واقع صابر سویٹس جبکہ داتا دربار کے ایریا میں واقع صادق فیصل آبادی پکوان سنٹر، میاں بھولی باورچی ، علی ہجویری سویٹ،حیدر علی باورچی،ابراہیم ہوٹل،منشی سویٹس اینڈقتلمہ ہاؤس،داتا دے عاجز باورچی،ندیم ہوٹل اینڈ سویٹس اور ابراہیم ٹی سٹال کو صفائی کی ناقص صورت حال،کھلی نالیوں،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے، فرش پر گندگی،برتن دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے اورمکھیوں اور چوہوں کی موجودگی کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

(جاری ہے)

گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے گڑھی شاہو میں واقع الشیخ دہی بھلے، بی بی پاکدامن میں واقع بھٹی ٹی سٹال ،علی حیدر سٹور اور پنجتن پاک پکوان کو ہدایات پر عمل نہ کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اس کے علاوہ برکت مارکیٹ میں واقع لعل قلعہ ریسٹورنٹ کو صفائی کی ناقص صورت حال،ہدایات پر عمل نہ کرنے،ہاتھ دھونے کی سہولت دستیاب نہ ہونے اور کھانے کی اشیاء کو غیر مناسب طریقہ سے رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شاہدرہ میں واقع چاہت پان شاپ کوہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈلائسنس کاروبار کرنے اور ضائع المیعاد پراڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ میاں فوڈز کوہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال اور سٹوریج کی غیر منا سب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں بٹ فوڈز کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیرکا م کرنے اور پراڈکٹس پر لیبلنگ اور تاریخ تنسیخ درج نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے رام پورہ میں واقع زنگر ٹائم کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،فریزرکی صفائی کی خراب صورت حال اور غیر مناسب سٹوریج کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ فریش جوس کارنر کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور بغیر ڈھکن کوڑے دان استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں جلوموڑ کے ایریا میں واقع ظفر ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور برتن دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے چائنہ سکیم میں واقع میاں پیلس شادی ہال اور محمد علی شادی ہال کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

متعلقہ عنوان :