سال میں دو وکٹیں اور 80رنز ، کیا جواب دینگے، آفریدی سے کڑا سوال

جمعرات 26 نومبر 2015 16:01

سال میں دو وکٹیں اور 80رنز ، کیا جواب دینگے، آفریدی سے کڑا سوال

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ہونے والی پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی کی کارکردگی کے بارے میں سوالات پوچھے گئے ۔ انہوں نے ان سخت سوالات کا جواب اپنے مخصوص انداز میں دیا ۔ ایک رپورٹر نے پوچھا کہ آپ خود ہی کہتے ہیں کہ میں جب کارکردگی نہیں دکھائوں گا خود ہی چھوڑ دوں گا ۔ آپ نے اس سال دو وکٹ لئے ہیں اور سات میچوں میں گیارہ کی اوسط سے80 رنز بنائے ہیں۔

آپ کسے بری کارکردگی کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے بر جستہ کہا کہ آپ کے سوال کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے کہ میں اس کا جواب دے سکوں۔ انہوں نے دوسرے صحافی سے کہا کہ آپ سوال پوچھیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوںکہ ٹیم زیادہ تر جیتی ہے اس لئے مجھے اپنی کارکردگی کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ ہر بڑے چھوٹے کرکٹر کے کیریئر میں اس طرح کاوقت آتا ہے ۔ مجھ پر کارکردگی کے لئے پریشر نہیں ہے۔ اعتماد ہے کہ یہ سیریز میرے کیریئر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ مجھے علم ہے کہ میں کارکردگی دوں گا تو ٹیم ضرور جیتے گی ۔ انہوں نے کہا کہ2015ء میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد میں اپنی ٹی ٹونٹی کرکٹ کا مزہ لے رہا ہوں ۔ مجھے علم ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کتنی کرکٹ کھیلنا ہے ۔