”ن لیگ“کا تیسرے راوٴنڈ میں بھی کامیابی کا جھنڈا” لہرانے“80فیصد سیٹیں لینے کا انکشاف
جمعرات 26 نومبر 2015 16:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء)اس وقت ملک کے طول و عرض میں بلدیاتی انتخابات میدان سجا ہواہے ،ہر طرح کے ہتھکنڈوں سے عوام کو بہلانے اور انہیں بہکانے کا حربہ بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے علاوہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ساتھ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ بھی اکھاڑے میں ہے ۔ جرنل پرویز مشرف اور طاہر القادری پس پردہ رہ” اپنا کردار“ ادا کر رہے ہیں تاہم اصل مقابلہ شیر اور بلے کا رہا جبکہ اس میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی ” خاموش واویلا“ کرتی ہوئی نظر آئیں۔
بلدیاتی سطح پر عوامی نمائیدگی” مخصوص سیاسی گھرانوں“ کو ہی سپرد کی گئی کیونکہ سیاسی جماعتوں نے اپنے ایسے نمائندوں کا انتخاب کیا جو”پیسہ“ رکھتے تھے جبکہ مخصوص نشستوں پر بھی” بڑی پاکٹ“ والا ہی سامنے آیا۔(جاری ہے)
چیئرمین اور وائس چیئرمینز میں زیادہ تعداد پراپرٹی ڈیلرز اور تاجروں کی رہی جوزمیندار وں،ایم این ایز اور ایم پی ایز کے قریبی عزیز ہی ہیں۔
اقتدار اختیار کی چھینا چھپٹی کی یہ جنگ عوام کے نام پر لڑی جانا پرانی اور نئی تکنیک کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔ 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے معرکہ میں پنجاب میں”ن لیگ“ نے پہلے ہی جھنڈا لہرا دیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ وہ اسی فیصد سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ”بلا“ کتنے چھکے مارتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.