ریئر ایڈمرل شاہ سہیل مسعود کووائس ایڈمرل کے رینک پر ترقی دیدی گئی

جمعرات 26 نومبر 2015 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)ریئر ایڈمرل شاہ سہیل مسعود کووائس ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی۔وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعودنے کیڈٹ کالج پٹارو سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد1979کو پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کی اور جون 1981 کو پاکستان نیوی کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنی امتیازی سروس کے دوران آ پ مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔

آپ کی کمانڈ تقرریوں میں پاکستان نیوی سبمیرین کے کمانڈنگ آفیسر، سبمیرین سکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر کمانڈر نارتھ نیوی کی تقرریاں شامل ہیں ۔آپ کی اسٹاف تقرریوں میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ) ، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز اینڈپلانز) ، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹ۔

(جاری ہے)

2)، ڈپٹی نیول سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس کی تقرریاں شامل ہیں۔

آپ وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری دفاع۔ IIIاور رائل سعودی نیول فورسز میں بھی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹ۔2)کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود، پاکستان نیوی وار کالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ آپ کی شاندار پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلال امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیاہے۔