وزیراعظم نوازشریف نے کبھی سندھ کے عوام کو تنہانہیں چھوڑا،محمد اسلم ابڑو

دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ (ن )لیگ کی اولین ترجیح ہے،سیکریٹری اطلاعات سندھ

جمعرات 26 نومبر 2015 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) سیکریٹری اطلاعات ن لیگ سندھ محمد اسلم ابڑو کا کہناہیکہ ملک سے انتہاپسندی۔،دہشتگردی اور کرپشن خاتمہ ن لیگ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ن لیگ میڈیا ہاوس سے جاری کردہ بیان میں محمد اسلم ابڑو کا کہناتھاکہ کوئی بھی ملک دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمے تک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں جس کا اعتراف آج دیگر ممالک کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملک کا عوام اور حکومت پاک فوج کے ساتھ ہیں۔اور جلد پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیاجائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک نے ہمیشہ ن لیگ کی حکومت میں ترقی کی ہے۔اسلم ابڑو کا کہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف جلد سندھ کا دورہ کریں گے اور سندھ کے لیے نئے ترقیاتی پیکجز کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے کبھی سندھ کے عوام کو تنہانہیں چھوڑا۔وہ کل بھی سندھ والوں کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :