کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈنائٹ کر کٹ ٹیسٹ میچ (کل)سے شروع ہو گا
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ، سیریز میں میزبان کو 1-0کی برتری حاصل ہے
جمعرات 26 نومبر 2015 17:55
ایلڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان(کل) جمعہ سے ڈے اینڈ نائٹ میچ شروع ہو گا۔ ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ سرخ بال کی جگہ گلابی رنگ کا بال استعمال کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 27 نومبر سے یکم دسمبر تک منعقد ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ کھیلا جائے گا جو کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد اضافہ ہو گا۔
آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں 1884ء سے اب تک 146 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ پہلی مرتبہ کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان منعقد ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ سرخ رنگ کے بال کی بجائے گلابی رنگ کا بال استعمال ہو گا۔ واضح رہے کہ 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان کو 1-0کی بر تر ی حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.