نیب عدالت نے زرداری کو رشوت خوری کے ایک اور مقدمے سے بری کردیا ہے حالانکہ گمشدہ دستاویزات کے تصدیق شدہ نقول رکارڈ پر موجود تھے؛ممتاز بھٹو

جمعرات 26 نومبر 2015 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے ادارے احتساب عدالت نے زرداری کو رشوت خوری کے ایک اور مقدمے سے بری کردیا ہے حالانکہ گمشدہ دستاویزات کے تصدیق شدہ نقول رکارڈ پر موجود تھے۔ زرداری جو بمبینو سیمینا پر بلیک پر ٹکٹیں فروخت کرکے اپنا گذر بسر کرتا تھا اس کے اب دنیا بھر کی بینکوں میں اربوں روپے چھپے ہوئے ہیں اور دنیا کے بڑے بڑے ممالک میں محلات، زمینیں، کاروبار اور پاکستان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد میں بڑے محلات سمیت یہ اور اس کے قریبی ساتھی خانگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے سوائے سفر ہی نہیں کرتے اور غیر ملکی تنخواہ دار محافظ، سیکریٹری، مشیراور خدمت گاروں کے لشکر میں کس طرح گذارا کرتے ہیں؟۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر زرداری جیسے لوگ عیاشی کی زندگی گذارنے اور مزے لوٹنے میں مصروف رہے تو پھر ملک کے قانون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کوئی تیسرا اور دیگر وابسطہ ادارے کس کام کے ہیں جب ملک میں خونریزی، رشوت خوری، لوٹ مار اور قانون کی خلاف ورزی کو کوئی روکنے والہ نہ ہو جبکہ ملکی آمدنی کے تین حصے ان ہی اداروں پر خرچ ہورہے ہیں اور غریب عوام دکھوں اور مصائب کے جال میں لاوارث پڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :