مغربی برازیل میں6.7شدت کا زلزلہ ،گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
جمعرات 26 نومبر 2015 18:38
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) مغربی برازیل میں جمعرات کے روز6.7شدت کے ایک بڑے تاہم انتہائی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،یہ بات امریکی ارضیاتی سروے نے کہی۔زلزلہ12:45منٹ(5:45جی ایم ٹی) پر375میل(604کلومیٹر)گہرائی میں آیا،یہ لیما کے دارالحکومت پیرو سے 81میل جنوب مغربی قصبے تراؤ واکا اور 436میل شمال مشرقی علاقے میں آیا۔
یو ایس جی ایس نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت6.4بتائی تھی،فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔اس سے قبل منگل کی بعد دوپہر برازیل کے ساتھ سرحد کے نزدیک مشرقی پیرو کے علاقے میں 7.6شدت کے بڑے مگر یہ بھی انتہائی گہرائی میں دو جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،جن کی گہرائی بالترتیب380اور373میل تھی۔(جاری ہے)
مقامی میڈیا کے مطابق منگل کوآنے والا زلزلہ متعدد جنوبی امریکن ممالک میں محسوس کیا گیا،جس سے پیروین شہروں میں عمارتیں لرز اٹھی تھیں،اس کے ساتھ ساتھ شمالی چلی،ارجنٹائن،بولیویا میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
جنوبی امریکہ میں انتہائی گہرائی میں دو زونز میں ابتدائی طور پر زلزلے رونما ہوتے ہیں جو کہ پیرو برازیل سرحد کے مقام پر واقع علاقہ ہے ،جہاں جمعرات کو زلزلہ آیا اور یو ایس جی ایس کے مطابق وسطی بولیویا سے وسطی ارجنٹائن تک جانے والے علاقے میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.