کراچی ،ایس بی سی اے نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیا

جمعرات 26 نومبر 2015 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گلبرگ ٹاؤن میں رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی فلیٹ /یونٹس کی خریدوفروخت سے متعلق عوام الناس کومتنبہ کیاہے جبکہ ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں رہائشی پلاٹس پرفلیٹس/یونٹس طرزتعمیرات سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے نے گلبرگ ٹاؤن بلاک نمبر1تابلاک 22فیڈرل بی ایریااور سیکٹر16-Bبفرزون بشمول ٹاؤن کی حدود میں واقع تمام کچی آبادیوں میں بلڈرز مافیا کی جانب سے کئی رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی طور پر فلیٹ /یونٹ طرزکمرشل پلازہ کی تعمیرات اوران میں خریدوفروخت کے حوالے سے عوام الناس کوان کے اپنے مفاد میں خبردار کیاہے کہ ایس بی سی اے سے منظورشدہ ،این او سی برائے تشہیروفروخت کے حامل کمرشل نوعیت پلاٹس پر ہی فلیٹس/ یونٹس اور دکانوں کی تعمیرات اور خریدوفروخت کوقانونی حیثیت حاصل ہے جبکہ گلبرگ ٹاؤن میں بلڈرمافیاکی جانب سے رہائشی پلاٹس پر خلاف ضابطہ کمرشل نوعیت پلازہ کی تعمیرات اور عوام کواکساکریونٹس کی خریدوفروخت کاکاروبارسراسرغیرقانونی ہے جبکہ اس زمرے کی تعمیرات میں فلیٹ یادکان کی کرایہ پر لین دین بھی غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ معززعدالت عالیہ سندھ کے ایک حکم کے مطابق ایس بی سی اے کی کاروائی جاری ہے اور اس زمرے میں شامل تعمیرات میں تمام یوٹیلٹی محکموں کوکنکشن فراہم نہ کرنے اورپہلے سے موجود کنکشنز کومنقطع کرنے سمیت لیزکی دستاویزات نہ دینے اورمنسوخ کئے جانے کے بارے متعلقہ محکموں کوتحریری اطلاع دی جاچکی ہے جسکے بعدان کاقانونی جوازباقی نہیں رہا۔

اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام الناس کومتنبہ کیاہے ایسی غیرقانونی تعمیرات میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگراپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔ علاوہ ازیں سے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے ۔اس سلسلے میں تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر R.14بلاک 9پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت ،پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر R.109بلاک 9پر گراؤنڈاورپہلی منزل کے آرسی سی کالمز،بیمزاوردیواروں،پلاٹ نمبر R.287 & R.288بلاک 9کی دوسری منزل اورپلاٹ نمبر R.1199بلاک 9پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء صدرٹاؤن میں اپر گذری کے علاقے میں پلاٹ نمبر 187-Aشیٹ نمبر 2پر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروں کومنہدم اورپلاٹ نمبر57-A اور پلاٹ نمبر 58-Aشیٹ نمبر 2 کوسربمہرکردیاجبکہ پلاٹ نمبر41/3,RB-2رام باغ کوارٹرزپر چھٹی منزل کی پارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبر76 & 77,RS.2رامسوامی کوارٹرزپرساتویں منزل کے آرسی سی کالمزاوردیواروں کومنہدم کرتے ہوئے احاطے کوسربمہرکردیاگیا۔

مزیدبراں ڈیمالیشن ٹیم نے جمشید ٹاؤن کے علاقے کے اے سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر A-123بلاک 8 پردوسری منزل کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ ،پلاٹ نمبرA-153بلاک 3-Bپر گراؤنڈاورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پرآرسی سی چھت اوردیواروں سمیت پلاٹ نمبر B-8(322)کاسموپولیٹن سی ایچ ایس کی عقبی جانب لازمی کھلی جگہ پر دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :