اہل سنت والجماعت علامہ تاج محمد حنفی کی گرفتاری کے خلاف (کل )احتجاجی مظاہرہ کریگی

جمعرات 26 نومبر 2015 19:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) علامہ تاج محمد حنفی محب وطن امن پسند رہنماء ہیں ، ان کی گرفتاری سے امن پسندوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے کارکنان میں سخت مایوسی پھیلی ہوئی ہے 6دن اداروں سے مسلسل رابطوں کے بعد بھی کوئی موثر جواب نہ ملا تو آج بالاخرکارکنان کی پر زور اپیل پر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے اہل سنت والجماعت کے تحت کل بعد نماز جمعہ سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ مرکز اہل سنت جامع مسجد صدیق اکبر ؓ ناگن چورنگی کے باہر کیا جائے گا جس میں بری تعداد میں کارکنان شریک ہونگے ان خیالات کااظہار صدر اہل سنت والجماعت کراچی علامہ رب نواز حنفی نے مرکز اہل سنت سے جاری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا نہ پہلے کبھی اداروں کے خلاف تھے نہ آج ہیں اداروں سے ہمیشہ تعاون کیا مگر تعاون کا بدلہ علامہ تاج حنفی کی گرفتاری میں دینا تعاون نہیں عدم تعاون ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں صبر کا دامن تھامے ایک بار پھر اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلاجواز گرفتاریوں کا یہ سلسلہ روکا جائے اور علامہ تاج محمد حنفی کو فوری رہا کیا جائے تاکہ کارکنان کا اعتماد اداروں پر بحال رہ سکے۔