ترجمان ایوان صدرکی ممنون حسین کے بیان کی وضاحت

جمعرات 26 نومبر 2015 19:32

ترجمان ایوان صدرکی ممنون حسین کے بیان کی وضاحت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے فیصل آباد میں ایک تقریب کے دوران علمائے کرام سے یہ کہا ہے کہ وہ غریب لوگوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے حاصل کیے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی کوجائز قرار دینے کے بارے میں غور کریں۔

ایوان صدر نے کہا ہے کہ تاثر بالکل غلط ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ صدر مملکت نے فیصل آباد کی تقریب میں ممتاز اسلامی مفکر ڈاکٹر حمید اﷲ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں ایسی رائے رکھتے ہیں اور انھوں نے ہی علماء سے اس معاملے میں غور کرنے کے لیے کہا تھا۔ایک علمی بحث کو غلط رنگ دینے اور اسے صدر مملکت سے غلط طور پر منسوب کرنے پر ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل صحافتی اقدار کے منافی ہے۔اس لیے صحافیوں کو چاہئے کہ وہ گفتگو اور واقعات کے درست تناظر میں رپورٹ کیا کریں۔

متعلقہ عنوان :