بھارت میں 25 برس قبل 11 روپے کی کرپشن کرنے پر 2 خواتین کو 1 سال قید کی سزا

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 19:40

بھارت میں 25 برس قبل 11 روپے کی کرپشن کرنے پر 2 خواتین کو 1 سال قید کی سزا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) بھارت میں 25 برس قبل 11 روپے کی کرپشن کرنے پر 2 خواتین کو 1 سال قید کی سزا دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1989 میں بھارتی حکومت نے بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے مردوں اور خواتین کی نس بندی کی ایک متنازع سکیم شروع کی تھی۔ نس بندی کیلئے قائل کرنے اور آپریشن کرنے والے طبی عملے کو حکومت کی جانب سے مالی فوائد ملتے۔

سکیم کے تحت ہر نس بندی کیلئے حکومت کی جانب سے 181 روپے ادا کیے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نرس نور جہاں اور میڈیکل اسسٹنٹ شوبھا رام نےاپنی آمدنی بڑھانے کی خاطر آپریشنز کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کی تھی۔ اس حوالے سے میرٹھ کی انسداد بدعنوانی عدالت میں مقدمہ چلا جس کی 185 سماعتیں ہوئیں۔ نرس نور جہاں اور میڈیکل اسسٹنٹ شوبھا رام نے اس کیس میں اپنے دفاع کیلئے اس دوران 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی تاہم دونوں کو بالاخر مجرم ثابت ہونے پر 1-1 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یاد رہے کہ سزا پانے والی دونوں خواتین 1 دہائی پہلے ریٹائر ہو گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :