غریب مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولت کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،سیکرٹری صحت سندھ

جمعرات 26 نومبر 2015 19:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورومیں صحت کی سہو لیا ت کو مز ید بہتر بنا نے اور انکے معا ملا ت کو ما نیٹر کر تے ہوئے مریضو ں کے علاج و معالجہ سمیت صحت و صفائی ،مختلف شعبہ جات کی تزئین و آرائش کے حوالے سے سول ہسپتال حیدرآباد میں ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ہیلتھ سندھ سعید احمد منگنیجو،کمشنر حیدرآباد سید آصف حیدر شاہ ،سیکریٹری ورکس اینڈ سروسزسندھ اعجا ز احمد میمن ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزسندھ ڈاکٹر حسن مراد شاہ ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکتر واجد علی میمن ،لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے پرو وائس چانسلرپروفیسر منیر احمد جونیجو اور ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن حیدرآباد سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی اجلاس میں ہسپتال کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ سندھ سعید احمد منگنیجو نے کہاکہ غریب مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولت کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،انہوں نے ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانے ،شعبہ حادثات میں مزید توسیع کر نے ،آپریشن تھیٹرز کو اپ گریڈ کر نے CRCمیں تعطل کا شکار ادویات کی فراہمی اور اضافہ کرنے سمیت ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے ہسپتال میں علاج و معالجہ ،خوراک اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ،اجلاس میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسزسندھ اعجا ز احمد میمن نے ہسپتال کی عمارت کی تزئین و آرائش اور زیر تعمیر منصوبوں کو جلدمکمل کر نے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں ، کمشنر حیدرآباد نے اجلاس کو بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سول ہسپتال پر پوری توجہ دی جارہی ہے اور مختلف اوقات میں خود بھی اچانک ہسپتال کا دورہ کرتا رہتا ہوں اور ہسپتال کے ڈاکٹر ز و دیگر ملازمین کی کارکردگی سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج و معالجہ کی سہولیات چیک کرتا ہوں،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ،اجلاس کے اختتام پر تمام افسران نے ہسپتال کے تمام وارڈوں اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا جہاں سیکریٹری ہیلتھ نے زیر علاج مریضوں سے علاج و معالجہ کے سلسلے میں معلومات حاصل کیں اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو ہدایات دیں کہ غیر حاضر ڈاکٹرز کوفوری طو ر پر لیا قت یو نیو رسٹی اسپتا ل سے ر یلیو(Releive)کر نے کے احکا ما ت د یئے،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی سمیت مختلف شعبہ جات کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ،انہوں نے ہسپتال کے تمام ڈاکٹر ز اور دیگر ملازمین کو بھی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گی جبکہ لمس کے تمام پروفیسر زاور کنسلٹنس بھی مریضوں کے علاج و معالجہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ،اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ نے بھی ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنا نے کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی جبکہ ایم ایس ڈاکٹر واجد علی میمن نے کہاکہ وہ ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنانے اور اس ہسپتال کو سندھ کا مثالی ہسپتال بنانے میں شب و روز کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :