جامشورو پولیس کی کارروائی،4ٹرک تحویل میں لے کر لاکھوں روپے مالیت کی مین پوری برآمد کرلی

جمعرات 26 نومبر 2015 19:42

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) جامشورو پولیس کی کارروائی چار ٹرک ایک کار تحویل میں 32لاکھ 98ہزارروپے مالیت کی مین پوری برآمد 5افراد گرفتار نشہ آور اشیاء کی فروخت نہیں ہونے دے گئے ایس ایس پی جامشورو کیپٹن طارق ولایت تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کے غلام سرور راہوپوٹو ،اے سی ایل سی انچارج محمد خان برہمانی نے سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر الگ الگ کاروائی کرتے ہوئے کراچی سے حیدرآباد بھاری تعداد میں میم پوری تیار کرنے والی اشیاء کی 194بوریاں چار مختلف ٹرکوں سے برآمد کرتے ہوئے پانچ افراد جن میں محمد عاقل ،شبیر احمد ،نصیر احمد پٹھان ،احمد خان ہزاری ،منیر احمد پٹھان کو گرفتار کرتے ہوئے سی آئی اے سینٹر منتقل کیا جہاں ان کے خلاف پانچ الگ الگ مقدمات درج کئے گئے جبکہ ایک کار جس میں تیارمیم پوری کے 15بوریاں بھی تحویل میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ایس ایس پی جامشورو کیپٹن طارق ولایت کے مطابق کراچی سے حیدرآباد بھاری تعداد میں چار مختلف ٹرکوں میں میم پوری تیار کرنے والی اشیاء کو جاتے ہوئے جامشورو ٹول پلازہ او ر بھولاڑی اسٹیشن کے قریب سے تحویل میں لی گئی ہیں جس کی مالیت فی بوری 17ہزار روپے بنتی ہیں اور 32لاکھ 98ہزار روپے مالیت کی میم پوری بوریاں تحویل میں لی گئی ہیں جبکہ 15بوریاں کار سے بھی برآمد کی گئی ہین تمام کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں روزانہ تین سو بوریوں کی فروخت شہر بھر میں کی جاتی ہیں جس سے سینکڑوں افراد کینسر جیسے مضر مرض میں مبتلا ہو کر اسپتال منتقل ہوتے ہیں جس کے لئے ہمیں اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے بھی کاروائی کی سختی سے ہدایت کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ کتہ چھالیہ کی گاڑیوں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی بلکہ میم پاری تیار کی جانے والی اشیاء تحویل میں لی جاتی ہیں

متعلقہ عنوان :