ایم کیو ایم کے احتجاج کے باعث کراچی کی ایم اے جناح روڈ سمیت کئی اہم شاہراوں پر شدید ٹریفک جام

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 19:53

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) ایم کیو ایم کے احتجاج کے باعث کراچی کی ایم اے جناح روڈ سمیت کئی اہم شاہراوں پر شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی کے باعث کراچی کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی کی باعث کراچی کی اہم ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ سمیت کئی اہم شاہراوں پر شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔ اس باعث مریضوں کو لے کر جانے والی کئی ایمبولنس بھی ٹریفک جام میں پھنس گئی ہیں۔