وفاقی پولیس کی کا رروائیاں،15ملزمان گرفتار

بھاری منشیات اسلحہ و گولہ بارود اور ما ل مسروقہ بر آمد، مقدما ت درج

جمعرات 26 نومبر 2015 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران15ملزمان کو گرفتار کر ان کے قبضہ سے نقدی ، 1کلو 275گر ام چرس ، ہیر وئن ، اسلحہ معہ ایمو نیشن 04عدد پسٹل 30 بو ر ، ایک عددرائفل 7ایم ایم معہ ایمو نیشن و دیگر اشیا ء اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم محمد رضو ان سے دو عدد پسٹل 30بور ، تین عدد میگزین معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت محمد سلیم اور شاہزیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور رائفل 7mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزمان دلا ور خا ن ، ضیا اللہ اور قر با ن علی جو افغا نی ہیں کو چیک کیا جو متعلق داخلہ و رہا ئش کو ئی ثبو ت نہ دے سکے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم عا مر محمود کو گرفتار کرکے اس سے 185 گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملز م محمد عبا س کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت ملزم محمد ارشد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 275گرام چرس بر آمد کرلی۔ جبکہ جیب تر اشی میں ملو ث ملز م محمد سلیم کو گرفتار کرکے اس سے نقدی اور دیگر اشیا ء بر آمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے۔جبکہ پیشہ وربھکاریوں کی گرفتار ی کے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران پا نچ پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :