یونین کونسل بنڑ میں پینے کے صاف پانی ،گلی کوچوں کی پختگی ،بجلی ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور گیس کے فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے،تحصیل کونسلر عمر ربی

جمعرات 26 نومبر 2015 20:02

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) تحصیل کونسلر عمر ربی نے کہاہے کہ یونین کونسل بنڑ میں پینے کے صاف پانی ،گلی کوچوں کی پختگی ،بجلی ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور گیس کے فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے اور فنڈز ملتے ہی یونین کونسل کے اتحادیوں اور پارٹی کارکنوں کے مشاورت کے بعد فنڈز کو یونین کونسل کے ترقی کے لئے خرچ کیا جائیگا بلدیاتی الیکشن سے قبل علاقے کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے انشاء اللہ پورا کرینگے ان خیالات کا ا ظہار اُنہوں نے یونین کونسل بنڑ میں اتحادیوں ،پارٹی کارکنوں ،کونسلرز اور عوام کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لئے ووٹ دیا ہے اور اب یہ ہماری ذمداری ہے کہ ہم علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اُنہوں نے کہاکہ ہم یونین کونسل کے مختلف محلہ جات کے لوگوں سے بجلی ٹرانسفارمرز ،گیس پایپ لائن اور واٹر سپلائی لائن کے فراہمی کے جو وعدے کئے ہیں وہ سب ہمیں یا د ہیں اور یونین کونسل کے عوام ،اتحادیوں اور پارٹی کارکنوں کے مشاورت سے فنڈز ملنے کے بعد ان تمام مسائل کو حل کرینگے اس موقع پر پارٹی کے اہم اور سرکردہ کارکنوں نور خان ،نعیم خان ،عارف اور جاوید لالہ نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس حوالے متعدد تجاویز بھی دیئے عمر ربی نے کونسلرز ،کارکنوں اور اتحادیوں کو یقین دلایا کہ یونین کونسل بنڑ میں کوئی بھی کام مشاور ت کے بغیر نہیں کیا جائیگا اجتماعی جدوجہد کرینگے تو علاقے کے ترقی ہوگی ہماری کوشش ہوگی کہ علاقے کے تعمیر کے لئے زیادہ کام کریں اور ہر کام ساتھیوں کے مشاورت سے کی جائے اس موقع پر تمام اتحادیوں ،ساتھیوں اور کونسلرز نے بھی عمر ربی کو مکمل ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔

متعلقہ عنوان :