سوات میں غیرملکی امداد سے قائم لیبارٹری کا افتتاح،سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ کے سفیروں کی شرکت

جمعرات 26 نومبر 2015 20:02

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) سوات کے علاقے لنڈاکی میں حکومت سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور یورپی یونین کی مدد سے ایک اعشاریہ ایک ملین ڈالر سے قائم ہو نے والی فرانزک لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیالیبارٹری میں دستاویزات، مشتبہ گاڑیوں،فنگر پرنٹس اور تصویروں کی تصدیق کی جاسکی گی افتتاحی تقریب میں حکومت سوئٹزرلینڈ کے سفیرمارک پیری جارج،ہالینڈ کے سفیرمس جانیٹ، صوبائی وزیر محمود خان اور ایڈیشنل آ ئی جی پولیس خیبر پختونخوا میاں محمد اصف کے علاوہ دیگر افسران نے بھی سرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ہالینڈ کی خاتون سفیر مس جانیٹ کا کہنا تھا کہ تین سال میں مکمل ہو نے والے اس لیبارٹری میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ثبوتوں کی جانچ پڑتال کی جائیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کی ٹیلنٹ اور مہمان نوازی کو پوری دنیا مانتی ہے، انہوں نے کہا کہ اج میں نے بھی سفید ربن پہنا ہے جس کا مقصد خواتین پر تشدد کے خلاف اگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسوئٹزرلینڈکے سفیر کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 30 سالوں سے سوات میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ یہ لیبارٹری قانون کی بالادستی میں اہم کردار ادا کریگی، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صوبائی وزیر محمود خان کا کہنا تھا کہ کریمنل جسٹس سسٹم میں یہ لیبارٹری اہم کردار ادا کریگی،اس سے پہلے انے والے مہمانوں کو فارنسک لیبارٹری کی مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :