40 ہزار مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ انداز ی یکم دسمبر کو راولپنڈی میں ہو گی

جمعرات 26 نومبر 2015 20:02

راولپنڈی،پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء)ُ سنٹرل ڈایکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام 40 ہزار روپے مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ انداز ی یکم دسمبر بروز منگل کو راولپنڈی میں ہو گی 40 ہزار روپے مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 7کروڑ50 لاکھ پے کا ایک انعام, دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ کے 3انعامات جبکہ تیسرا انعام 5لاکھ روپے کے 1696 انعامات شامل ہیں۔