اسلامی یونیورسٹی: جرمن ماہرین تعلیم کی ڈاکٹر معصوم یٰسین سے ملاقات،مشترکہ تعلیمی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق

جمعرات 26 نومبر 2015 20:04

ٍاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) جرمن ماہرین تعلیم جن میں ڈاکٹر اولرچ گونتھر سینئر ایکسپرٹ سروسز جرمنی اور ڈاکٹر لارس برگمیر کنٹری ہیڈ جرمن اکیڈمک اینڈ ایکسچینج پروگرام ، اسلام آباد نے گزشتہ روز ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلا م آباد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مشرکہ نئے تعلیمی پروگراموں کے اجراء اور جرمنی یونیورسٹیز مین سکالر شپس کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحمید ڈائریکٹر اورک، اویس اعجاز خان، ڈپٹی ڈین فکلٹی آف مینیجمنٹ سائنسز ، ڈاکٹر عمران ، چیئرپرسن سنٹر فار انٹرڈسپلنری ریسرچ سینٹر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جرمن ماہرین نے تعلیمی پروگراموں کے اجرا اور تحقیقی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیم کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور جرمن ادارے پاکستانی تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ پروگرام شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جرمن یونیورسٹیز پاکستانی طلباء کو تحقیقی مقالہ جات اور دیگر منصوبوں پر ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ڈاکٹر معصوم یٰسین نے کہاکہ اسلامی یونیورسٹی مشترکہ ڈگری پروگراموں اور مشترکہ تعلیمی منصوبوں جن میں سیمینار ، بین الاقوامی کانفرنسز اور مشترکہ تحقیقی و سائنسی منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی یونیورسٹی میں بقائے باہمی اخوت کی فضا قائم ہے یہاں طلباء و طالبات کو پر امن تعلیمی ماحول میسر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں اعلیٰ تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور اعلیٰ تعلیم کے طلباء و طالبات کو بین الاقوامی تحقیقی جرائد تک مفت رسائی قابل ذکر سہولت ہے

متعلقہ عنوان :